پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی ، دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی سے دو انتہائی مطلوب ملزمان صادق عرف لنگڑا اور عامر عرف دورانی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کے مطابق ملزمان نے 5 جون 2021 کوتلخ کلامی پر ایک نوجوان شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آبادمیں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں موسیٰ چھرا، عدنان، عجب خان اور سیف اللہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں