کراچی، ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

ُ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بن قاسم میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے پولیس کی حدود بن قاسم پل کے قریب ریلوے ٹریک پر کراچی سے پشاور جانیوالی عوامی ایکسپریس کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او لانڈھی ریلوے مختیار مہر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ چنیسر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی اس ہی علاقہ کا رہائشی تھا ،تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں