کراچی، کار کے ملاک نے تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور کو زخمی کردیا ،مالک اسلحہ سمیت گرفتار

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کار کے مالک نے تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ پولیس نے مالک کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 10 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ تنویر زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولسی موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تنویر اپنے مالک سید مسرت حسین جو کہ سرکاری محکمے کے ریٹائرڈ افسر ہیں انکے ہمراہ وادی حسین قبرستان سے ایف بی ایریا بلاک 17 انکے گھر واپس آرہا تھا کہ اس دوران مالک کی اپنے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی اور وہ جیسے ہی بلاک 10 کے قریب پہنچے تو مالک نے اس پر دو گولیاں چلائیں جس اسکے کمر کے قریب لگیں۔ پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے اسے تھانے منتقل کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں