کراچی ،شہر کی اہم شاہراہوں پر ملزموں نے لوٹ مار کے لیے اسپیڈ بریکر سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا

اتوار 19 ستمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) شہر کی اہم شاہراہوں پر ملزموں نے لوٹ مار کے لیے اسپیڈ بریکر سے بھی فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب شاہراہ پر موجود اسپیڈ بریکر پر شہری نے جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل کی اسپیڈ کم کی تو فوری ملزمان پہنچ گئے اور لوٹ مارکرنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے صرف 20 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ لیا۔

شہری کی موٹر سائیکل ہلکی ہوتے ہی ملزمان پہنچ گئے۔ایک ملزم نے پستول نکالی دوسرا تلاشی لیتا رہا، ملزمان موبائل فون،کیش چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کو تین دنوں سے شکایات درج کرائی جارہی ہیں کہ ایک گینگ اس طرز کی وارداتوں میں ملوث ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس پر کوئی سنجیدہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں