کراچی، مختلف علاقوںڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان خونی مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 7ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا

پیر 20 ستمبر 2021 13:11

کراچی، مختلف علاقوںڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان خونی مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 7ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹائون ،حیدری،اسٹیل ٹائون، منگھو پیر، عزیز بھٹی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان خونی مقابلوں میں ایک ڈاکو مارا گیاجبکہ پولیس نے 7ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح شاہ لطیف ٹائون کے علاقے رزاق آباد کے قریب مسلح ملزمان شہری سے کیش اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کر ملزمان کو روکا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیاجبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا سامان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہواہے، جیسے پولیس نے تحویل میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری، فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں اورملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ادھرعزیز بھٹی کے علاقے نیپا پل کے قریب ملزمان شہری عبدالخالق سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے،شہری نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی پولیس نے حسب نشاندھی ملزمان کا پیچھا کرکے روکنے کی کوشش کی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میںڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاجبکہ ملزم کا ساتھی پل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور اسلحہ تحویل میں لے لیا گیاہے جبکہ جائے وقوعہ سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل 125 بھی برآمد ہوئی ہے۔حیدری پریمیئر کالج کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے 25سا لہ ڈکیت عثمان ولد عزیزالرحمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے عباسی ہسپتال منتقل کردیا۔

اسٹیل ٹائون پولیس نے لنک روڈ ایم ڈی اے پلاٹنگ کے قریب روڈ بلاک کرکے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے خونی مقابلہ میں تین ڈاکوئوں30 سالہ غلام محمدولد غلام نبی،31سالہ غلام حسین ولد ہدایت داد اور23سالہ حسین بخش ولدشاہ نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔منگھو پیرنادرن بائی پاس کے قریب بھی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈکیت ناصر ولد خالد کو زخمی میں گرفتار کرکے طبی امدادکے لیے عباسی ہسپتال منتقل کردیاہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں