کراچی، مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت 3شہری زخمی ہوگئے

پیر 20 ستمبر 2021 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں رزاق آباد سپر ہائی وے ، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت 3شہری زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ 55سالہ اسلم خان زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ سے 25سالہ نوجوان حسن ولد غلام سرور شدید زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔سائٹ سپر ہائی وے کباب جی ریسٹورنٹ پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سی50 سالہ شخص آفتاب احمد صدیقی ولد نبی احمد صدیقی زخمی ہوگیا ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں