پاورسیکٹر میں وصولیوں کی ناقص صورتحال، 6 سال میں سرکلر ڈیٹ میں 250 فیصد اضافہ

6سال میں کے الیکٹرک کے ذمہ واجبات 63 ارب سے بڑھ کر 292 ارب روپے ہوگئے، دستاویز

پیر 20 ستمبر 2021 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاورسیکٹر میں وصولیوں کی ناقص صورتحال کے سبب 6 سال میں سرکلر ڈیٹ میں 250 فیصد اضافہ ہو گیا۔دستاویز کے مطابق 2015 سے 2021 تک سرکلر ڈیٹ میں 1ہزار 631 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ جون 2015 میں سرکلر ڈیٹ 649 ارب روپے تھا۔جون 2021 میں سرکلر ڈیٹ 2ہزار 280 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جس کے بعد 2ہزار 324 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ تین سال میں سرکلر ڈیٹ میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا، 6سال میں کے الیکٹرک کے ذمہ واجبات 63 ارب سے بڑھ کر 292 ارب روپے ہوگئے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک 292 ارب روپے کی نادہندہ اور بلوچستان حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کی مد میں 354 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔6 سال میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بقایاجات 8 ارب سے بڑھ کر354 ارب روپے ہوگئے۔اس عرصے میں آزاد کشمیر حکومت کے واجبات 53 ارب سے بڑھ کر 90 ارب روپے ہوچکے ہیں۔دیگر اداروں کے واجبات 389سے بڑھ کر 687 ارب روپے ہو چکے ہیں جبکہ ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز162 ارب سے بڑھ کر 413 ارب روپے ہوگئے، نیپرا کا نجی بجلی گھروں کے مارک اپ کی اجازت نہ دینے کی رقم 282 ارب ہے ، مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 144 ارب روپے بقایاہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں