انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی، ملزم صحت جرم سے انکار،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا

پیر 20 ستمبر 2021 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔ علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں رکن اسمبلی علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے علی وزیر پر فرد جرم عائد کی تاہم علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ علی وزیرکے خلاف شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ تھانوں میں2 مقدمات درج ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں