کم عمر ڈرائیوز اور ان کے والدین کے خلاف کارروائی ،75لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

پیر 20 ستمبر 2021 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی مہم کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں کم عمر ڈرائیوری پر 15186 چالان اور7593000 روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 7904 چالان جاری جبکہ 7904000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 14243 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں