کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

تربیتی طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی

منگل 21 ستمبر 2021 00:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شہر قائد میں ایک تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، سیسنا ساختہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔تربیتی طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ طیارے کا سسٹم فریز ہونے کے باعث اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے بس میں نہیں رہا، غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے کپتان کو مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔ذرائع کے مطابق مے ڈے کال پر ہنگامی صورت حال ڈیکلیئرہونے کے بعد ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ عملے کو طلب کیا گیا، اور کنٹرول ٹاور کی معاونت سے کپتان نے تربیتی طیارے کو بہ حفاظت رن وے پر اتارا۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ تربیتی طیارے میں دوران اڑان فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے کی بہ حفاظت لینڈنگ کی گئی، کپتان اور طیارہ دونوں محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments