ضلع شرقی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں فیومیگیشن کے کام جاری، یو سی 29 ملک سوسائٹی میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایات پر ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی نگرانی میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں فیومیگیشن کے کام جاری ہیں، اس سلسلے میں یو سی 29 ملک سوسائٹی کو مناسب طریقے سے جراثیم سے پاک کیا گیا مرکزی اور سروس روڈز سمیت مختلف علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری رہا، پی ای سی ایچ ایس یوسی 07 کو ملبے سے صاف کیا گیا اور ڈی ایم سی ا یسٹ کی جانب سے سڑکوں کی کو بھی صاف کیا گیا ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے کہا کہ فیومیگیشن اور ملبے کو اٹھا نے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی کے باشندوں کو صحت مندماحول فراہم کیا جائے اور فضائی آلودگی کو بھی کم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مزید براںدونوں زونز کے ڈائریکٹرز پارکس کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں