کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی جہد مسلسل اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،ْ محمد یوسف

منگل 21 ستمبر 2021 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی جہد مسلسل اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،جماعت اسلامی کی کامیابی اور پہلے سے زیادہ ووٹ کے حصول نے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اورایک نئی امید جگائی ہے یہ وقت ہے ہم اپنی جدوجہد تیز کردیں ہر ووٹر تک دو سے تین بار پہنچیں ہر علاقے میں جائیں ،بند مقامات میں اپنا راستہ خود بنائیں ،ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کرلیں اور اس کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کریں۔

جن افرادکے نام ووٹر لسٹ میں نہیں ان کے ناموں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے زیر اہتمام کنٹونمنٹ بورڈ کے نو منتخب کونسلرز کے اعزاز میں دفتر جماعت اسلامی ضلع شمالی میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ توفیق الدین صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن ہو یا کوئی مہم منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔

الیکشن کے مروجہ اصولوں اور طریقہ کار کو سمجھتے ہوئے اور ووٹر لسٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں ،اپنا کام مہینوں پہلے شروع کریں اور بتدریج تمام ضابطوں اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کام آگے بڑھائیں۔ ووٹر لسٹوں میں ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر بھی ہوتا ہے اگر ووٹر شفٹ ہو گیا ہے تو شناختی کارڈ نمبر سے فون نمبر معلوم کرکے انکا ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کریں آپکا کوئی ووٹر حق رائے دہی سے محروم نہ رہ جائے۔

سب مل کر تسلسل سے نظم وضبط کے ساتھ جدو جہد کریں ۔ اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے نو منتخب کونسلرزابن الحسن ہاشمی ،احمد یاسر ،نائب امیرضلع شرقی عزیز الدین ظفراور جماعت اسلامی ضلع شمالی کے ہر سطح کے ناظمین امراضلع شمالی احمر خان طارق مجتبیٰ،ناظم علاقہ نارتھ کراچی شکیل احمد موجود تھے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments