مقامی عدالت نے مواچھ گوٹھ میں مضر صحت گٹکہ کارخانہ چلانے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھیج دیا

منگل 21 ستمبر 2021 11:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مقامی عدالت نے مواچھ گوٹھ میں مضر صحت گٹکہ کارخانہ چلانے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو مواچھ گوٹھ میں مضر صحت گٹکہ کارخانہ چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے گرفتار 23 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں کارخانہ مالک عبدالمعید، فقیر محمد، شبیر و دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر مواچھ گوٹھ میں چھاپا مارا۔ دوران چھاپہ 23 ملزمان کو گرفتار کیا۔ تمام ملزمان مضر صحت گٹکہ کارخانہ میں کام کر رہے تھے۔ کارخانہ سے 14 گیلی چھالیہ کی بوریاں برامد کی۔ گٹکہ کارخانہ سے چھالیہ میں استعمال کیمیکل سمیت دیگر چیزیں بھی برآمد کیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ مواچھ گوٹھ میں درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں