بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرکے ترتیب وار تاریخ ریٹائرمنٹ و تاریخ وفات سے ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے،سید ذوالفقار شاہ

منگل 21 ستمبر 2021 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی و ڈی ایم سیز کے ریٹائر و وفات پاجانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرکے ترتیب وار ریٹائرمنٹ و تاریخ وفات سے ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔ قسطوں میں لیو انکیشمنٹ، فنانشل اسسٹنٹس اور گروپ انشورنس کی ادائیگیاں قبول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ریٹائر ملازمین اور بیوائوں کے دو علیحدہ علیحدہ وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ بے قاعدگیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ البتہ پنشنرز بھی سفارش اور دیگر ذرائع استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی پنشنر کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے تمام ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ قسطوں پر لیو انکیشمنٹ فنانشل اسسٹنٹس اور گروپ انشورنس کی ادائیگیاں کرنے کے بجائے یکمشت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں