ریڈ ٹون نے گیم ریڈ کے زیر اہتمام پاکستان میں آن لائن گیمنگ کمیونٹی کے لئے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا

منگل 21 ستمبر 2021 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ریڈٹون ڈیجیٹل سروسز (آر ڈی ایس) کی جانب سے پاکستان میں ای اسپورٹس کے شعبے میں فعال گیم ریڈ نے ویلورینٹ انفینیٹی کپ (Valorant Infinity Cup)کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے۔ گیم ریڈ کی جانب سے ای اسپورٹس پلیئرز لیگ کے اشتراک سے تمام ای اسپورٹس پلیئرز کے لئے 8 لاکھ 25 ہزار روپے کا بڑا انعام رکھا گیا ہے ۔

گیم ریڈ کا عزم یہ ہے کہ پاکستان میں ای اسپورٹس کا نیا باب کھولا جائے، اس اقدام کی بدولت پاکستان میں ای اسپورٹس بطور انڈسٹری کو حکومتی اقدام سے ہم آہنگ کرنے کی توثیق ہوتی ہے۔ اپنے افتتاحی ٹورنامنٹ کے ساتھ وہ ای اسپورٹس کے نچلی سطح پر پلیئرز کے لئے کیرئیر کے انتخاب کے طور پر ایک بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان ٹورنامنٹس سے پاکستانی نوجوانوں کو مہارت حاصل ہوگی اور وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کو نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک برانڈ کی جانب سے کو اسپانسر کیا گیا ہے جو چاہتا ہے کہ جنریشن زی کے افراد ایسے طرز زندگی کا انتخاب کریں جس سے انکی ذاتی / پیشہ ورانہ ترقی کی راہیں ہموار ہوں۔ اس موقع پر آر ڈی ایس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماہ نور ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں ای اسپورٹس انڈسٹری غیرمعمولی طور پر پھیل رہی ہے اور اسکے آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

گیم ریڈ کے ساتھ ہم ایک ایسا ایکو سسٹم تخلیق کررہے ہیں جس سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ای اسپورٹس انڈسٹری کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ہم براڈ کاسٹنگ، مرچنڈائزنگ، کاسٹنگ وغیرہ میں متعدد اقسام کی سروسز بھی متعارف کروا رہے ہیں جس سے ای اسپورٹس منظرنامہ اور کمیونٹی آگے بڑھ سکے گی۔" گیم ریڈ ملک میں ای اسپورٹس / گیم سے متعلق متعدد آفرز سامنے لائے گا اور مینا ریجن میں اس انڈسٹری کے مزید پھیلاؤ کے لئے بھی کوشاں ہے۔

یہ اشتراک دونوں طرح کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں ای اسپورٹس کے پھیلائو میں اہم کردار ادا کرے گا ، یہ ادارے ملی نیئل اور جنریشن زی کے لئے انٹیگریشنز، ٹورنامنٹس، مرچنڈائز، ٹریننگ کی سہولیات، مہارتوں میں اضافے اور گیمیفکیشن کی شکل میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ گیم ریڈ پہلے مرحلے کے طور پر بین الاقوامی اور مقامی اسپانسرز کے اشتراک سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ رکھتا ہے جس کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں