کراچی،ایک ہفتے میں ڈینگی کی3 مریض انتقال کرگئے

ڈینگی سب سے زیادہ کراچی کے ضلع وسطی میں پھیل رہا ہے، محکمل صحت سندھ

بدھ 22 ستمبر 2021 13:08

کراچی،ایک ہفتے میں ڈینگی کی3 مریض انتقال کرگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کراچی میں 1 ہفتے میں ڈینگی سی3 افراد انتقال کرچکے ہیں۔کراچی میں ہر سال ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔رواں ماہ کے پہلی20 دن میں ڈینگی کے 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگی 3 جانیں بھی لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ڈینگی کے پھیلائو کے دنوں میں کسی بھی بخار کا از خود علاج کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ ڈینگی بخار میں اینٹی بائیوٹک تیزی سے مریض کی حالت بگاڑ سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی کی علامات کو با آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔جسم میں بہت شدید درد ہوتا ہے اور بخار بھی زیادہ ہوتا ہے جب کہ جسم پر نشانات بھی پڑجاتے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سب سے زیادہ کراچی کے ضلع وسطی میں پھیل رہا ہے۔ ناظم آباد نمبر 3 اور 4،عزیزآباد،سمن آباد اوربفرزون ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈینگی بخار کے زیادہ ترمریض پنجاب سے آرہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں