سندھ حکومت نے قانون کو اندھا اورعدلیہ کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔ خرم شیرزمان

پیپلز پارٹی کے دور حکمرانی میں سندھ کا ہر محکمہ تباہ حالی کا شکار ہے،صوبے کے چیف منیجر کو عدالت کے ریمارکس پر شرم آنی چاہئے،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 22 ستمبر 2021 21:20

سندھ حکومت نے قانون کو اندھا اورعدلیہ کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔ خرم شیرزمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قانون کو اندھا اورعدلیہ کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پورے شہر میں ناجائز تجاوازات قائم کی ہوئی ہیں۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات، قبضے، کمیشن پیپلز پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرزِ حکمرانی میں شہر قائد گندگی اورغلاظت کاڈھیر بن چکا ہے ۔ اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر آمریت قائم کی ہوئی ہے۔ سندھ کے مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور حکمرانی میں سندھ کا ہر محکمہ تباہ حالی کا شکار ہے۔صوبے کے چیف مینیجر کو عدالت کے ریمارکس پر شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ چیف جسٹس گزشتہ روز 4 سالہ حمزہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیں۔ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق ہماری درخواست زیر سماعت ہے۔ کراچی کے عوام چیف جسٹس کی عدالت میں انصاف کے منتظر ہیں۔کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹر شپ سے نجات دلانا ہمارا ہدف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں