جناح ایئرپورٹ کسٹمز کی کارروائی: کروڑوں مالیت کی اشیا برآمد

برآمد شدہ سامان میں ہیرے، گھڑی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیا شامل

بدھ 22 ستمبر 2021 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کرلیا، برآمد شدہ سامان میں ہیرے، گھڑی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیا شامل ہیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کی نشاندہی پر فلائٹ میں موجود ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں