کراچی پریس کلب کا سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لئے پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

بدھ 22 ستمبر 2021 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے نے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وارث رضا ایک سینئر صحافی ہیں جو پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں مختلف اداروں سے وابستہ رہے ہیں ۔

ان کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے ۔کراچی پریس کلب اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات صحافیوں کو نہ پہلے دبا سکے ہیں اور نہ ہی آئندہ دبا سکیں گے۔ ہم حق و سچ کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں