عوامی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا بااثر افراد پر مشتمل مشاورتی کونسل کے قیام کا اعلان

بدھ 22 ستمبر 2021 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پبلک ایڈ جماعت اسلامی ضلع کیماڑی حمید اللہ خان نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے ہی کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے۔ کراچی کے نام پر سب سیاست کررہے ہیںمسائل کوئی نہیں حل کرنا چاہتا ۔سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت کی آپسی کشمکش کی وجہ سے کراچی مسائلستان بن گیا ہے۔

کراچی خصوصاًً ضلع کیماڑی کا بنیادی انفراسٹکچر تباہ ہو گیا ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر ہیں ۔سیورج کے مسائل ،پانی کی عدم فراہمی اور تباہ حال سڑکوں سے شہر کی رونقیں ماند پڑ رہی ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت کو ڈھائی سال کا عرصہ گزرگیا لیکن اب تک گرین لائن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تین کروڑ آبادی والے شہر کے لئے 45بسیں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں۔

کراچی کے عوام کا اب مزید استحصال مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔کراچی کا درد رکھنے والے،اساتذہ، ڈاکٹرز ،وکیل ،انجینئر ز،تاجر اور علماء سمیت بااثر افراد کو مشاورتی کونسل کے پلیٹ فارم پر جمع کررہے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کے لئے مشاورتی کونسل کا پلیٹ فارم ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے نظم ضلع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حق دو کراچی تحریک کے حوالے سے مشاورتی کونسل کا اجلاس 25دسمبر بروز ہفتہ دفتر جماعت اسلامی میں منعقد کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان خصوصی خطاب کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بے لگام ہوگئی ہے اور اسے عمران خان کی سرپرستی حاصل ہے، کے الیکٹرک کا مافیا سرگرم ہے ،شدید گرمی میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیاہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کو ڈھائی سال کا عرصہ گزرگیا لیکن اب تک گرین لائن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ماضی جماعت اسلامی سے وابستہ تھا اور مستقبل بھی جماعت اسلامی کے ہی ساتھ ہے ، ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے شہر کے مسائل حل کیے ہیں اور مستقبل میں بھی جماعت اسلامی ہی شہر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں