پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کا لیڈر بلاول بھٹو نوجوان اور پرعزم ہے سعید غنی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بلاول بھٹو ذرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعدازاں صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن راشد خاصخیلی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ کراچی فرید میمن نے اسٹیج سنبھالنے کے فرائض سرانجام دیئے ، بلاول بھٹو ذراری کی سالگرہ کی تقریب میں صدر پی پی پی کراچی و وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی ، صدر پیپلز یوتھ سندھ و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ جاوید نایاب لغاری ، جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی جاوید ناگوری ، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ سندھ شعیب مرزا ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسرور راجپر ، صدر پی پی پی ضلع شرقی و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ اقبال ساند سمیت پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لیڈر چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نوجوان و پر عزم ہیں بلاول بھٹو ذرداری ہی اس ملک کی طاقت اور مستقبل ہیں جبکہ پیپلز وتھ کے نوجوان کارکنان بلاول بھٹو کی طاقت ہیں یہی نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور اس تقریب میں نوجوانوں کی کثیر تعداد اس بات کی غماز ہے کہ نوجوانوں کو چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری پر بھرپور اعتماد ہے یہی وجہ ہے ہے گذشتہ دنوں کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں اکثریت نوجوان امیدواران کی رہی پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کی فلاح اور ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز یوتھ کراچی کے نوجوان بھاری تعداد میں امیدوار اور فاتح ہوکر بلاول بھٹو ذرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں گے ، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ذرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ نوجوان بالخصوص کراچی کے نوجوان ہمیشہ بلاول ذرداری کے شانہ بشانہ ہیں ، موجودہ حکومت کے لاکھ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بلاول بھٹو ذرداری وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک میں عوام کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں بلاول بھٹو کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے خلاف عوامی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، آج بلاول بھٹو ذراری کے یوم ولادت پر ہم پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اپنے چیئرمین بلاول بھٹو سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نوجوان کارکنان ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر قسم کی جدوجہد اور عوامی حقوق کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے ، تقریب کے آخر میں بلاول بھٹو ذراری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کراچی آصف خان ، صدر پی پی پی ضلع غربی و وزیر کچی آبادی سندھ لیاقت آسکانی ، جنرل سیکریٹری علی احمد جان ، صدر پی پی پی ضلع کورنگی جاوید شیخ جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر ، صدر پی پی پی ضلع جنوبی خلیل ہوت ، جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع وسطی دل محمد ، صدر پی پی پی خواتین ونگ ضلع شرقی یسمین بٹ سمیت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے تمام اضلاع و سٹی ایریا کے عہدیداران کارکنان ، ذیلی تنظیموں کے کارکنان و ذمہ داران و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں