چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات اور خوشحالی لائیں گے ،نوید انتھونی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ایم پی اے نوید انتھونی ،پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور پی پی پی سٹی ایریا PS-104کے جنرل سیکریٹری فرحان غنی کا رہنمائوں اور کارکنان کے ہمراہ پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی کی ہدایت پر دارلسکون اور المصطفیٰ سینٹر کورنگی میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے ہمراہ چیئر مین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیا اس موقع پر بچوں نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی دراسی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی پی پی پی رہنمائوں نے اس موقع پر عزم کیا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات اور خوشحالی دلا ئیں گے رہنمائوں نے کہاکہ انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کو غربت ،بے روزگاری اور نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلا ئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں