تاجروں کے وفدکی ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض سے ملاقات

وفد کی قیادت آل کراچی جیولرز اینڈمینوفیکچررزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحسین قریشی نے کی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آل کراچی جیولرز اینڈمینوفیکچررزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحسین قریشی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض سے ملاقات کی،اس موقع پروفدنے گلدستہ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا،وفد میںسینئر نائب صدر محمدیاسین ،صدر ضلع سائوتھ عبدالقادرہاشمانی، صدرسٹی محمدجاوید لطیف،صدرضلع کورنگی نوراحمدعباسی،چیئرمین زرگران ویلفیئر ایسوسی ایشن میٹھادرمحمداشرف،نائب صدر عبدالرحمان،جنرل سیکریٹری رنچھوڑلائن صرافہ ایسوسی ایشن محمدعدنان ودیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

تاجررہنمائوں نے ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبرریاض کو تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبرریاض نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments