والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں ،حاجی حنیف طیب

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ،پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ان شاء اللہ پاکستان سے مشترکہ جدوجہدسے ہی بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیوکے قطرے ضرورپلائیںکیوں کی پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے والدین کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات والدین کیلئے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پولیو ایسی بیماری ہے جو ہماری نئی نسل کو زندگی بھر کے لئے معذور بنا دیتی ہے۔پولیوہمارے معاشرے کیلئے ایک چیلنج ہے جس کامقابلہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری سے ہی کیاجاسکتاہے ،حکومت ساتھ جو سماجی ادارے،علماء ومشائخ ،اساتذہ ،ڈاکٹرز،وکلاء اس سلسلے میں کام کررہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں والدین میںپولیو کے قطرے کے حوالے سے شعوربیدارکرنے کیلئے ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکو بھی بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں