ہمیشہ مسائل کو حل جیالوں نے کیا ہے آئندہ بھی جیالے ہی کرینگے وعدوں پر عمل کرنا ہماری پہچان ہے جس پر عمل پیرا ہیں، امتیاز شیخ

سندھ حکومت کا ہر نمائندہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی کاوشیں کررہا ہے، پورے صوبے بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، صوبائی وزیر

بدھ 22 ستمبر 2021 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ ومعاون خصوصی وزیر اعلی سندھ ارسلان اسلام الدین شیخ نے کہا کہ ہمیشہ مسائل کو حل جیالوں نے کیا ہے آئندہ بھی جیالے ہی کرینگے وعدوں پر عمل کرنا ہماری پہچان ہے جس پر عمل پیرا ہیں سندھ حکومت کا ہر نمائندہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی کاوشیں کررہا ہے، نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر سرپرستی پورے صوبے بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ان کی عوام دوست پالیسی پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع ملیر میں ہونے والی کھلی کچہری کے موقع پر عوام کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود محمد ساجد جوکھیو،معاون خصوصی سلمان عبد اللہ مراد،ایم پی اے سلیم بلوچ،راجہ عبدالرزاق،یوسف بلوچ،شاہینہ شیر علی،ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل نور حسن جوکھیو،ڈی سی ملیر گہنور خان لغاری،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر ریاض کھتری چیف آفیسر ایاز حمید بلوچ میونسپل کمشنر ملیر ثنااللہ خان ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ودیگر بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری میں ضلع ملیر کی حدود میں کام کرنے والے تمام اداروں کے اعلی افسران بھی شریک تھے، صوبائی وزیر ومعاون خصوصی نے کہا کہ ملیر کی قیادت کی جانب سے اتنی بڑی کھلی کچہری کا اہتمام قابل ستائش عمل ہے ہم یہاں عوام کے مسائل سننے آئے ہیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ سلسلہ یہی ختم ہوا بلکہ ہم تمام تر شکایات کا ازالہ کروائے گئے جس ادارے سے متعلقہ شکایت ہے اس کا کل کابینہ اجلاس میں تذکرہ ہوگا،پھر متعلقہ محکمے سے اس کو حل کروایا جائے گا جن لوگوں نے شکایت کی ہے ان سے رابطہ نمبر اس لئے لیا گیا ہے تا کہ انہیں یہ معلوم ہو کے جیالے جو بات کرتے ہیں اسکو پورا کرتے ہیں ہماری پارٹی کی بنیاد عام آدمی کے حقوق کے لئے رکھی گئی تھی آج بلاول بھٹو زرداری اس پر من و عن عمل در آمد کروارہے ہیں کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات تعلیم،پولیس،کے الیکٹرک،سوئی گیس،منشیات فروشی،قبضہ مافیا کے حوالے سے کی گئی جبکہ نئے ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے بھی لوگوں نے اپنے حلقے کے مسائل کا تذکرہ کیا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود محمد ساجد جوکھیومعاون خصوصی سلمان عبد اللہ مراد،ایم پی اے سلیم بلوچ،یوسف مرتضی بلوچ نے عوام کو یقین دھانی کرائی کے جو مسائل آپ نے اٹھائے ہیں ان کو حل کرانا ہماری ذمے داری ہے سرکاری ادارے ہو یا نجی ادارے سب عوام کو جواب دہ ہیں ہنگامی بنیادوں پر ان کا ازالہ کیا جائے گا صوبائی وزیر توانائی امتیاز حمد شیخ اور معاون خصوصی ارسلان اسلام الدین شیخ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی عوام کے مسائل کو بھر پور توجہ سے سننا،ہم سب ملکر عوام کی ہر تکلیف کو ریلیف میں بدلے گے کھلی کچہری میں معززین علاقہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں