ممتاز عالم دین شیخ القرآن آغا محمد مینگل علیل ،محمد حسین محنتی کا نجی ہسپتال پہنچ کر عیادت اور صحتیابی کی دعا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ممتاز عالم دین اور جامعہ العلوم السلام منصورہ سندھ کے مہتمم شیخ القرآن آغا محمد علیل ہوگئے ہیں، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے مقامی نجی ہسپتال پہنچ کر آغا محمد کی عیادت، علاج معالجے کی تفصیلات معلوم کی،صوبائی امیر نے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی، اس موقع پر شعبہ مساجد مدارس کے مفتی آفتاب ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں