نام نہاد مزدور رہنما اپنا قبلہ درست کرلیں۔ محنت کشوں کے نام پر سودے بازی کرنے والوں کا جلد محاسبہ ہوگا،یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کراچی کے بلدیاتی اداروں کی رجسٹرڈ یونینز کا واحد اتحاد ہے جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لیڈران شامل ہیں، گل اسلام

بدھ 22 ستمبر 2021 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے صدر گل اسلام نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے تمام یونینز سے نکالے گئے مسترد کردہ نام نہاد مزدور رہنما سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو گمراہ کرکے فوٹوسیشن کے ذریعے ملازمین کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کراچی کے بلدیاتی اداروں کی رجسٹرڈ یونینز لا واحد متفقہ اور مشترکہ اتحاد ہے جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربے کار لیڈران شامل ہیں جو کہ بلدیاتی اداروں کی ملک بھر میں پہچان ہیں ایسے تمام محنت کشوں کے نام پر اپنی لیڈری چمکانے والے لیڈران کا جلد محاسبہ ہوگا۔

جو خود جولی بھرتی اور جعلی پروموشن حاصل کرکے اپنے آپ کو بچانے کیلئے لیڈری کررہے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنی یونینز رجسٹرڈ کرکے قانونی طور پر ملازمین کی عملی خدمت کیلئے میدان میں ہیں نام نہاد لیڈران کو نہ پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں