سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پروفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرسینٹ اور نگران دفتر شیخ الجامعہ اے کیو خلیل کا خیرمقدم

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرسینٹ اور نگران دفتر شیخ الجامعہ اے کیو خلیل نے ایک بیان میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مستقل وائس چانسلر کے بارے میں دیئے گئے احکامات کا خیرمقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی اب تیزی سے ترقی کی جانب رواں دواں ہوگی۔ واضع رہے کہ جامعہ کے وکیل ایڈووکیٹ انور منصور خان اور قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کی جانب سے گزشتہ روزعدالت عالیہ کو جامعہ اردو کی معروضات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمدصارم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیر نے کہاکہ مستقل وائس چانسلر کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور اسٹیٹس کو جاری رکھنے والوں کے لئے یہ مایوس کن خبر ہوسکتی ہے مگر انشااللہ بہت جلد ڈاکٹر شاہد قریشی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اے کیو خلیل نے اساتذہ سے پرزور اپیل کی کہ اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں کا راستہ بند کر یں جو جامعہ کی کمزور مالیاتی حالات کے باوجود عدالتوں کا وقت اور ارادے کا پیسہ تباہ کررہے ہیں اور اپنی روزی بھی اسی ادارے سے کماتے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں