باحیا عورت ہی باحیا معاشرے کو جنم دیتی ہے ،ْانیلہ علی

اسلام کے احکام حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے ،ْضلع ملیر کے تحت ہسپتال کے ڈاکٹر ز واسٹاف کے ساتھ نشست سے خطاب

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع ملیر کی ناظمہ انیلہ علی نے کہا ہے کہحیا ہمارے ایمان کی محافظ ہے، ہر دین کی ایک خوبی ہوتی ہے دین اسلام کی خوبی حیا ہے۔حیا انسان کو خوبصورت بناتی ہے ایک باحیا عورت ہی باحیا معاشرے کو جنم دیتی ہے ،اسلام کے احکام حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے۔

ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک ایسا خوبصوت نظام دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت دونوں کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور معاملہ کرنے کی تہذیب سکھائی گئی ہے، دونوں اصناف کی حدود مقرر کی گئی ہیں اور مرد عورت دونوں کو ایک دوسرے کے لیے کچھ اصول و ضوابط کا پابند کیا گیا ہے تاکہ کوئی کسی پر ظلم نہ کرسکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ نشست سے’’ تہذیب ہے حجاب‘‘ کے عنوان سے حیا کی اہمیت قرآن و سنت میں کیا۔ اس موقع پر روبینہ نیاز بھی موجود تھیں۔شرکاء نے سوالات بھی کیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں