طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے یکساں تعلیم معیار مہیا کیا جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت عوام کی خدمت کو شعار بنائے،آٹا،گھی،دال چاول اور ضرورت اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے یکساں تعلیم معیار مہیا کیا جائے،دینی تعلیمات کے ساتھ دور عصر کی جدید تعلیم بھی بچوں کو دی جائے،وزرا بدلنے سے نہیں سسٹم کو درست کرنے سے تبدیلی اور عوام کو ریلیف ملے گا، غریب بھوک وافلاس سے پریشان حال اور خود کشیاں کررہے ہیں،تعلیم کے بغیر معاشرے اور ملک ترقی نہیں کرتے مگر موجودہ حالات میں حکومت غریبوں کو سستی تعلیم،خوراک اور صحت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے،غریبوں کو ریلیف دینے کے حکومتی وعدے اور دعوئے پورے نہیں ہونے پر عوام مایوس ہورہے ہیں،ملک کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،عوام کے مسائل حل کرنا اور آئینی طور پر حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے حکومتی پالیسیوں سے عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا ہے،حکومت عوام کی خدمت کو شعار بنائے،آٹا،گھی،دال چاول اور ضرورت اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فوری واپس لیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اقوام متحدہ میں،بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازش کررہا ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی میں بھارت ملوث ہے،بھارت پاکستان کی کشمیر سے بظریں ہتانا چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی اداروں نے کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا تو پھر آخری آپشن جنگ ہے،کشمیرمیں بچوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا اور تشدد کا نشانہ بنا تشویشناک ہے،چائلڈ آف انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی تنظیمیں کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز بلند کریں،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے کی طرف لیجانے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ملکی تعمیر وترقی اور فکری مثبت سیاست کو فروغ دے کر عوامی مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں