سروسز کے بغیر ٹیکس کا جبری نفاذ اور وصولی بھتہ کی ہی ایک شکل ہے، آفاق احمد

سندھ حکومت کا ہر عمل مہاجر دشمنی کا عکاس ہے،حکومتی غنڈہ گردی کا مقابلہ عوامی طاقت سے کرینگے، چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سروسز کے بغیر ٹیکس کا جبری نفاذ اور وصولی بھتہ کی ہی ایک شکل ہیں۔ ضلع وسطی کی تنظیمی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت میونسپل ٹیکس وصول کرنے کیلئے پہلے لکھ چکی اسکے باوجود سندھ حکومت نے اب رہائشی علاقوں سے کوڑا اٹھانے کیلئے فی گھر 300روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ رقم گیس کے بلو ں میں شامل ہوگی اور نہ چاہتے ہوئے بھی ادا کرنی پڑیگی اور ادائیگی نہ کرنے کی صور ت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہر ی عوام بالخصوص مہا جر کبھی پیپلز پارٹی کے ووٹر نہیں رہے اور نہ ہی آئندہ امید کی جاسکتی ہے اس لئے سندھ حکومت کا رویہ شہری عوام کے ساتھ ہتک آمیز اور متعصبانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھی حکمرانو ں کی عصبیت کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں باالخصوص مہاجر اکثر یتی علاقے تباہی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،ٹوٹی سڑکیں ِ،کوڑے کے ڈھیر، ابلتے گٹر کراچی کی پہچان بنا دئیے گئے ہیں، وفاق و صوبے کو بھاری ٹیکسز دینے کے باوجود سندھ کی شہر ی عوام پانی بھی ٹینکر مافیا سے خرید کر پی رہے ہیں۔

آفاق احمد نے کہاکہ سندھ حکومت کا ہر عمل مہاجر دشمنی کا عکاس ہے جس کی وجہ سندھی، مہاجر تفریق کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے، جو سندھ کی تقسیم کی وجہ بن سکتی ہے۔ ٓآفاق احمد نے کہا کہ ہم حکومتی غنڈہ گردی کا مقابلہ عوامی طاقت سے کرینگے۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ سندھی حکمران مہاجروں کو ایک بھی سرکاری ملازمت دینے کو تیار نہیں ایسی صورتحال میں وفاق میں وزارتیں لینے اور شہری علاقوں کی نمائندگی کے دعویداروں کو چاہیے کہ عمران خان کی حمایت کی قیمت ذاتی مفاد کے بجائے مہاجر کیلئے ملازمتوں کے حصول کی صورت حاصل کریں یا پھر حکومت کی حمایت اور وزارتوں سے دستبردار ہوکر مہا جر عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments