ْبھارتی نیوی کے ہاتھوں پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری مذمت کرتے ہیں ، بچوعبدالقادر دیوان

وزیر اعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر بحری امور علی زیدی اس کا نوٹس لیں اور رہائی کیلئے اقدامات کریں، چیئرمین پاک مسلم الائنس

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کی پاکستانی حدود سے بھارتی نیوی کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مچھلی کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والے پاکستانی ماہی گیروںکی بھارتی نیوی کے ہاتھوں جبراً گرفتاری قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر بحری امور علی زیدی اس کا نوٹس لیں ،اُن کا کہنا تھا کہ ماہی گیر ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ان کی محنت اور کوششوں سے ملک کووافر مقدار میں زرمبادلہ حاصل ہوتاہے، ان کی حفاظت اور ان کے مسائل کے سدباب حکومت کی ذمہ داری ہے، پاک مسلم الائنس دیوان کے مرکزی ذمہ دار اور پاک بنگالی فشرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین شیخ کہا کہ ایک عرصے سے بھارت اس قسم کے اوچے ہتھکنڈے کررہا ہے ، جس کی وجہ سے ہمارے ماہی گیروں کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،حکومت اس مسئلے پر فوری طور پر نوٹس لے اور گرفتار ماہی گیروں کے رہائی کے لئے فوری اقدامات کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں