چہلم امام حسینؓ کی مرکزی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے،شہنشاہ حسین نقوی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین ؓ کے مرکزی جلوسوں اور مجالس میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے کیونکہ نواسہ رسولؐ کے غم نے عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور اس ذکر کو ختم کرنے والے آج خود ختم ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن ذکر رسولؐ اور آل رسولؐ آج بھی زندہ و جاوید ہے اور پوری دنیا اس غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ چہلم کے جلوس اور مجالس میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے مسلمان ایک ہیں اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف کل تھا اور نہ آج ہے ۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر اقدامات کرے جبکہ مسلمانان پاکستان امن و اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں