اصل چیز بانیان پاکستان کی اولادوں کی بطور قوم پہچان ہے، اسلم فاروقی

مہاجر نام پر سیاست کرنیوالوں کو ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، بانی ایم کیو ایس سی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور 2013کے عام انتخابات میں این اے 240کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے قیام کو ممکن بنانے کے بعد ملک کی محبت میں بانیان پاکستان کی اولادوں کے اباؤاجداد کی ہندوستان سے ہجرت کے حوالے سے مہاجر شناخت ہے لیکن ملک میں بسنے والی مختلف قوموں کی طرح سے بانیان پاکستان کی اولادوں کی بطور قوم پہچان اصل چیز ہے وہ عائشہ نگر لیاقت آباد میں ایم کیو ایس سی کے سنیئر رہنما محمد ہاشم صدیقی کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں کو ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی آئندہ نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی استقبالیہ میں حکیم محمد شعیب قریشی ، دلشاد علی انصاری، ماسٹر اسلم و دیگر شریک تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں