کراچی ایئر پورٹ سے انتہائی قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان کسٹمز کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز کے کراچی ایئرپورٹ کلیکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس پر کارروائی کی اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام کرکے قیمتی اور نایاب پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمزعملے نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا مشکوک امپورٹ پارسل پکڑا، قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ11لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت7 نایاب اقسام شامل ہیں، مذکورہ پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک کیا گیا تھا۔متعلقہ افسران نے بتایاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں