سپر ہائی وے سے متصل گرین بیلٹ کی اراضی پر قبضے مافیا سرگرم

مافیا کی جانب سے سراب گوٹھ تا جمالی پل سڑک کے اطراف اراضی کا کرایہ مقرر سپر ہائی وے آنی والی سڑکیں مٹی ڈال کر بند کردی گئیں،متاثرین،سراپا احتجاج،کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سپر ہائی وے سے متصل گرین بیلٹ کی اراضی پر قبضے کیخلاف ٹرانسپورٹر،ریتی بجری ٹرک مالکان اور علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے،قبضہ مافیا کی جانب سے گرین بیلٹ کے جگہ 12 تا17لاکھ روپے ماہانہ کرایہ مقرر کردیا،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سپر ہائی وے کے اطراف الاصف اسکوائر تا جمالی پل گرین بیلٹ کیلئے مختص جگہ پر قبضے کیلئے مافیا سرگرم ہوگئی،سڑک کے اطراف موجود اراضی کو کرایہ پر دینے کیلئے گروہ نے مکینوں سے رابطہ کرنا شروع کردیا،مافیا کی جانب سے گرین بیلٹ کی جگہ کا 12تا17لاکھ روپے ماہانہ کرایہ مقرر کردیا گیا ہے،قبضے کے باعث اطراف میں واقع فلیٹ کے مکینوں کا راستہ بند ہوگیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کی گھروں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے،علاقہ مکینون نے اپنی مدد آپ راستے کھول دیئے ،قبضہ مافیا کی سرگرمیوں پر ٹرانسپورٹر،ریتی بجری ٹرک مالکان اور علاقہ مکینوں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹ پر غیرقانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا خود کو ایک ادارے کے ملازمین کا بتا کر اس معزز ادارے کو بد نام کررہے ہیں،مظاہرین نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں،ریتی بجلی ٹرک مالکان کو کہا جارہا کہ اگر آپ کو جگہ چاہیئے تو آپ کو ماہانہ کرایہ ادا کرنا ہوگا جو سرا سر غیرقانونی ہے،مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم،چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر اعلی حکام نے مطالبہ کیا ہے اس غیر قانونی قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ادارے کو بند نام کرنے اور گرین بیلٹ پر قبضے کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں