وزیر آبپاشی جام خان شورو کاچمبڑ کے کاشتکاروں کی شکایات کا سخت نوٹس ،حکام کو اقدامات کی ہدایات جاری

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو نے ضلع ٹنڈوالہیار کے چمبڑ نصیر سب ڈویژن کے آبادگاروں کی جانب سے پانی چوری کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا سخت نوٹس لیا ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف سخت محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی نے متعلقہ افسران کو سختی سے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں پیر سخی شاخ پر قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز اور نصب پائپوں کو بھی فوری طور پر ختم کرکے اس عمل میں ملوث افسران اور لوگوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ چمبڑ میں ٹیل کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔جام خان شورو نے کہا کہ صوبے کے اندر پانی چوری اور غیر قانونی واٹر کورسز کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر محکمہ آبپاشی کا کوئی بھی افسر یا عملہ اس قسم کے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں