شہید جمہوریت ظہورالٰہی کا مشن چوہدری شجاعت و پرویز الٰہی پورا کرینگے،طارق حسن

چوہدری ظہور الٰہی سچے عاشق رسول و تحریک ختم نبوت کے عظیم مجاہد تھے،چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے اجتماع سے صادق شیخ ودیگرکاخطاب

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت چوہدری ظہورالٰہی کا شمار پاکستان بچانے والی شخصیات میں ہوتا ہے ،انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کرکے یہ ثابت کردیا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اسوقت بھی مسلم لیگ(ق)کے قائد چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویزالٰہی اور انکا خانوادہ حق و سچ کیلئے جہد مسلسل کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چوہدری ظہور الٰہی کی 40 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ سندھ سیکرٹریٹ منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ق)سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی نے کہا کہ چوہدری ظہورالٰہی شہید کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مسلم لیگ سندھ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری معیز الحسن نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی حق کی آواز تھے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر امر ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید سچے عاشق رسول اور ختم نبوت کے عظیم مجاہد تھے،مسلم لیگ کراچی کمیٹی کے رکن جمیل احمد خان نے کہا کہ شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی پاکستان کیلئے قربان ہوکر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان بنانے والے ملک کی بقا کیلئے اپنی جان بھی نچھاور کردیتے ہیں۔مسلم لیگ اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی نے کہا کہ وطن پر قربان ہوکر چوہدری ظہور الٰہی نے تاریخ میں اپنا حصہ ملا دیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں