محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک فرمان کلب اور گلشن معمار کلب کی کامیابی

شائنو اسپورٹس اور ڈھاکہ اسپورٹس کو شکست کا سامنا عبید الرحمن ، ابراہیم خان ، نہال احمد اور سید عبدالوکیل کی عمدہ کارکردگی

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے ایم سی ایسٹرن اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں شائنو اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے فیض عامر اور اسامہ بٹ نے 35 ، 35 رنز اور عاطف جمیل نے ناقابل شکست 29 رنز اسکور کئے شایان عالم ، عبدالحئی اور سفیان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں پاک فرمان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 172 رنز 251 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمد دانش نے 42 رنز ، عاشرشاہ نے 37 رنز ، مطیب احمد نے 35 رنز اور عبدالبصیر نے 32 رنز اسکور کئے حماد اعجاز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور محمد ارشد علی خان نے سرانجام دئیے ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈھاکہ اسپورٹس کی پوری ٹیم 295 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ابراہیم خان نے 64 رنز اور شاہد خان نے 31 رنز اسکور کئے گلشن معمار کے نہال احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عبدالرحمن نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں گلشن معمار کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 173 رنز 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عبیدالرحمن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 92 رنز اسکور کئے جبکہ سید عبدالوکیل نے ناقابل شکست 51 رنز اسکور کئے ظفر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور اور عرفان عنایت نے سرانجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں