کامیابی کے لئے شارٹ کٹ کا استعمال اچھا نہیں، ماڈل نیلم

انڈسٹری میں نام بنانے کے لئے جذبہ، محنت، شوق لگن کے ساتھ اچھی قسمت بھی ضروری ہے

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) معروف ماڈل نیلم نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کے بعد وہ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش مند ہیں اگرچہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں ہیں کیونکہ فلم انڈسٹری گزشتہ کئی سالوں سے ابتری کا شکار ہے تاہم انہیں امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیلم نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں مقام بنانے کے لئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔، سفارشی کلچر ہونے کے باوجود وہ اس بات کی قائل نہیں کہ انہیں کسی کی سفارش کی ضرورت پڑے۔ کامیابی کی منزل حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ کا استعمال بھی اچھا نہیں ہوتا کیونکہ شارٹ کٹ عارضی کامیابی ہے جبکہ مستقل کامیابی اورانڈسٹری میں نام بنانے کے لئے جذبہ ،محنت، شوق لگن کے ساتھ ساتھ اچھی قسمت کا بھی ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں