ملک بحرانوں کا شکار مہنگائی وبے روزگاریسے غربت میں اضافہ ہورہا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سب اچھا ہے کی بانسری بجانا بند کی جائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ثروت اعجاز قادری

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ ملک بحرانوں کا شکار مہنگائی وبے روزگاری سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے،معاشی حالات اور مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو خانہ جنگی کا خدشہ بڑھ جائیگا،حکومت چینی اور آٹا مافیاز کے خلاف ایکشن میں نہیں آئی تو مافیاز بے لگام قیمتیں کم نہ ہوسکیں، سب اچھا ہے کی بانسری بجانا بند کی جائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، بارشوں میں صوبائی وشہری حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن کئی کئی فٹ پانی جمع ہے،ندی نالوں،گٹروں کی صفائی اور سیوریج کے سسٹم کو بہتر بناناہوگا،دعوں یا زبانی جمع خرچ سے ندی نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کیلئے سیوریج کا سسٹم درست نہیں ہوگا،عوام کو مشکلات وپریشانی سے نکالنے کیلئے عملی فیصلوں واقدامات کی ضرورت ہے،ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاس پر گلشن سلیم قادری زون کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہے عوامی ووٹ کے تقدس کا خیال نہ رکھنے والوں کا عوام ووٹ سے ہی محاسبہ کرینگے،ایوانوں میں موجود تمام عوامی نمائندے عوام کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے عوام کو مہنگائی وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں،عوامی مسائل کے حل کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا معاشی عدم استحکام ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،کراچی سمیت ملک میں میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں،کراچی پاکستان کا معاشی اقتصادی حب ہے کراچی میں پائیدار امن قائم اور جرائم پیشہ ودہشتگردوں سے آہنی طور پر نمٹنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں