وی پی ای ایم کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے، رمیز وہرہ

ہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کی 15 ویں سالگرہ مرکزی دفتر ہر منائی گئی ،تقریب میں ارشد محمود ، شاکر مستانہ ، سلیم آفریدی اور دیگرکی شرکت

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) وہرہ پروڈکشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کی 15 ویں سالگرہ مرکزی دفتر ہر منائی گئی ،تقریب میں ارشد محمود ، شاکر مستانہ ، سلیم آفریدی ، علی حسن ، نعیم قریشی ، ڈی ایس پی ضلع وسطی وحید خان سمیت دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں وی پی ای ایم کے 15 سالہ سفر پر ڈاکیومنٹری دکھائی گئی ،سی ای او یاسین وہرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شہری ہماری خدمات پر یقین اور اعتماد کرتے ہیں، ہم شہریوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکا ایونٹ پلان کرتے ہیں ،ڈائریکٹر وی پی ای ایم وقاص وہرہ کا کہنا تھا کہ وی پی ای ایم ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہے، ہمارا مقصد بہترین سروس فراہم کرنا ہے،وی پی ای ایم کو ناصرف کراچی بلکہ ملک بھر میں بڑھانا ہے، ہمارا اولین مقصد شہریوں کی خوشیوں کا اپنی بہترین سروس سے یادگار بنانا ہے،ٹیکنیکل ہیڈ وی پی ای ایم رمیز وہرہ نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے، ہم شہریوں کی تقریبات کو یادگار بنانے کا ہنر رکھتے ہیں ، بعد ازاں کامیڈین علی حسن اور زاکر مستانہ نے اپنی کامیڈی سے شائقین کو محظوظ کیا ،، معروف گلوکار ارشد محمود نے اپنے مشہور گانوں سے شائقین کا دل جیت لیا ،، مہمان خصوصی معروف گلوکار ارشد محمود نے 15 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں