کراچی میں پولیس مقابلہ، لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پولیس نے مقابلے کے بعد لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بروہی چوک پر شہری معین شاہ سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ موقع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم اسد عباس ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی کو دو ساتھیوں سائیں بخش اور عبدالرزاق سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کا ساتھی اسداللہ فرار ہوگیا۔ ملزمان سے پریڈی کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان سے دو پستول اور مدعی سے چھینے ہوئے پچیس ہزار بھی ملے۔ ملزمان اندرون سندھ کے رہائشی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں