امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو اور وزیر اعلی سندھ کی یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے اسکولوں کیلئے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ایل ڈی) اور نجی ایجوکیشن مینیجمنٹ تنظیموں (ای ایم او) کے درمیان دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ان نئے دستخط شدہ معاہدوں کے تحت حکومت سندھ کے منتخب ای ایم اوز کراچی، قمبر شہدادکوٹ، کشمور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں امریکی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ 13 نئے اسکولوں اور 19 دیگر سرکاری اسکولوں کے انتظامی مور سنبھالنے کی ذمہ داری لیں گے۔

قونصل جنرل اسٹرو نے کہا کہ "میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ان معاہدوں پر دستخط ہونے کے وقت یہاں موجود ہوں جس کے نتیجے میں سندھ کے چار اضلاع میں مزید 32 سرکاری اسکولوں کا انتظام بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام، حکومت سندھ کے اشتراک سے سندھ کے بچوں کے لئے تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے۔

یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام سندھ کے دس اضلاع یعنی دادو، جیکب آباد، کراچی ملیر، کراچی جنوبی، کراچی شرقی، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور سکھر میں 106 جدید ترین اسکول تعمیر کر رہا ہے جس سے ہزاروں پاکستانی بچوں کو ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں تعلیم کے لیئے امریکی حکومت کی حمایت اور اقدامات کو سراہا۔ سندھ کے وزیر تعلیم، ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور آرکائیوز سردار علی شاہ بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں