اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کی FIA, کمرشل بینک سرکل کراچی کے زیر سماعت ، مقدمہ میں ملزم کامران مرزا کے خلاف فیصلہ

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کی FIA, کمرشل بینک سرکل کراچی کے زیر سماعت ، مقدمہ میں ملزم کامران مرزا کے خلاف فیصلہ کردیا گیا۔ ملزم کامران مرزا* کو زیر دفعہ 409 تعزیرات پاکستان کے تحت 10 سال قید اور 4218000 روپے جرمانے کی سزا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 30 مہینے کے لئے مزید قید کا شکار ہوگا۔

(جاری ہے)

ملزم کو زیر دفعہ 408 تعزیرات پاکستان کے تحت بھی مجرم قرار دیا گیا اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم کو زیر دفعہ 477 تعزیرات پاکستان کے تحت 3 سال قید اور 477(الف)کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی میں مقدمہ درج تھا۔ملزم مسلم کمرشل بینک میں کیشیئر کی حیثیت سے تعینات تھا اور دھوکا دہی اور غبن سے بینک کو 1909000 روپے کا نقصان پہنچایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں