عمران خان اس وقت ملک کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے تحت چلا رہے ہیں، سید غوث علی شاہ

وہ کرپشن کے خلاف ہیں ،عوام کو وقتی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،تاہم لونگ ٹرم میں عمران خان کی پالیسیاں ملک وقوم کے لئے بہتر ثابت ہوںگی

منگل 28 ستمبر 2021 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سابق وزیراعلی سندھ و سابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت ملک کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے تحت چلا رہے ہیں،وہ کرپشن کے خلاف ہیں ،عوام کو وقتی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،تاہم لونگ ٹرم میں عمران خان کی پالیسیاں ملک وقوم کے لئے بہتر ثابت ہوںگی،وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف میں شمولیت اس لئے اختیار کی کہ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت کے جو فیڈریشن کی بات کرتی ہے،پورے پاکستا ن کی بات کرتی ہے اور جد کی جڑیں پورے پاکستان میں ہے،جبکہ پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ پنجاب تک محدود ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی صوبے سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ،سندھ کوجس طرح تباہ کیا گیا ہے کہ اس کا اذالہ کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری سوچ فیڈریشن کی سوچ ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح میرے محبوب لیڈر رہے ہیں ،عمران خان واحد لیڈر ہیں جن پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ،اسی لئے تحریک انصا ف کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی خدمت کروں گا،سید غوث علی شاہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان و پاکستانی قوم سے مخلص ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک سے وی آئی پی کلچرختم ہو ،امیر اور غریب سب کیلئے یکساں قوانین ہوں اور کوئی قانون سے بالاتر نہ ہو،ملک میں ایک طبقہ موجود ہے جو اسٹیٹس کو جاری رکھناچاہتا ہے،عمران خان کا وزیراعظم بننے کا مقصد ملک کے 22 کروڑ عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے،جن لوگوں نے اس ملک کی دولت لوٹی ہے وہ اپنی دولت بچانے کے لئے شور مچارہے ہیں،سید غوث علی شاہ نے کہا کہ 60 سال سے زائد عرصہ سیاست کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت کرو اور مال بناوکی پالیسی پر گامزن ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں آنے کا مقصد قوم کی خدمت کرنا ہے،مخالفین پروپیگنڈا بہت کریں گے ،لیکن پاکستانی قوم مجھے اچھی طرح جانتے ہیں میں نے وکیل ،جج اور سیاست داں کی حیثیت سے ہمیشہ قوم کی بہتری کے لئے کام کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں