ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان کی حاجی حنیف طیب سے ملاقات

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ایم کیو ایم پاکستان نے ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی حنیف طیب سے انکے گھر جاکر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دروان فرقہ وارنہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں کو سرا ہااور مسائل سے آگاہ کیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے مسائل سنے اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر علما کمیٹی کے انچارج جاوید احمد بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں