وسیم اختر کی ٹمبر مارکیٹ اور تاجر اتحاد کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے کی جانیوالی قرانی خوانی وفاتحہ خوانی میں شرکت

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسابق میئر کراچی وسیم اختر نے اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ٹمبر مارکیٹ اور تاجر اتحاد کی جانب سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے کی جانے والی قرانی خوانی وفاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا انکی جدوجہد کی بدولت آج ملک دشمنوں کی مجال نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔اس موقع پر انکے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان اراکین اسمبلی عدیل شہزاد اور عباس جعفری موجودتھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں