شہادتِ حضرت امام حسن عسکریؓ کے موقع پر چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس اپنے روایتوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا

جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاورکھارادر لی مارکیٹ تک اطراف کی متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) شہادتِ حضرت امام حسن عسکریؓ کے موقع پر چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس صبح سات بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادرنورباغ مسافرخانہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے لیے ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاورکھارادر لی مارکیٹ تک اطراف کی متعلقہ سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھیں۔

چپ تعزیہ جلوس کے موقع پرکراچی سمیت سندھ سندھ کے سات بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایم اے جناح روڈ پرجلوس کے راستوں کو واٹر ٹینکرز دیگررکاوٹیں لگا کر سیل کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کی نفری جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات کی گئی تھی۔چپ تعزیئے کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہونے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا تھا۔

چپ تعزیئے کا دوسرا جلوس بعد نمازِ ظہرین ناظم آباد سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگیا۔جلوس کے دوران ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والی سڑک جبکہ لسبیلہ سے تین ہٹی نشتر روڈ تا سینٹرل جیل مارٹن روڈ بھی ٹریفک کے لیے بندکردی گئی تھی اورٹریفک کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں