معذوری کوٹہ پر جونیئر آڈیٹر کی تعیناتی سے متعلق نائب قاصد آڈیٹر جنرل آفس نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) معذوری کوٹہ پر جونیئر آڈیٹر کی تعیناتی سے متعلق نائب قاصد آڈیٹر جنرل آفس ہدایت اللہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار ہدات اللہ نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ آڈیٹر جنرل آفس میں نائب قاصد تعینات ہوں۔ اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ میں جونیر آڈیٹر کے عہدے کے لیے اپلائی کیا۔ تحریری ٹیسٹ پاس کیا مگر ٹائیپنگ ٹیسٹ میں ناکام کردیا گیا۔ بائیں ہاتھ سے معزور ہوں، ٹائیپنگ اسپیڈ زیادہ ممکن نہیں۔ جونئیر آڈیٹر کے عہدے کے لیے اہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں